15 اگست 2013 - 19:30
دشمن مسلمانوں کے درمیان اختلافات پھیلانے میں مصروف

اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر ڈاکٹر علی لاریجانی نے کہا ہےکہ دشمن مسلمانوں کے درمیان اختلافات پھیلانے میں مصروف ہے۔

ابنا: اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر ڈاکٹر علی لاریجانی نے کہا ہےکہ دشمن مسلمانوں کے درمیان اختلافات پھیلانے میں مصروف ہے۔
ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق علی لاریجانی نے کل شام کے وقت ایک پریس کانفرنس میں مصر کی صورتحال اور بیروت میں کیۓ جانے والے کار بم دھماکے سے متعلق پوچھے جانے والے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ یہ بہت ہی تکلیف دہ واقعات ہیں۔ اور ان واقعات سے اس بات کی نشاندہی ہوتی ہے کہ دشمن مسلمانوں کے درمیان اختلافات کا بیج بونے میں مصروف ہے۔ علی لاریجانی نے مصر کے عوام کے قتل عام کو بہت نقصان دہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ مصر کی فوج کی جانب سے اس ملک کے عوام کے مقابلے کے طویل المیعاد خطرناک نتائج برآمد ہوں گے۔ اور مصر کے علماء اور دانشوروں کو چاہۓ کہ وہ جامع  قومی مذاکرات کریں اور یورپ کی مداخلت پسند طاقتوں اور دشمنوں کو اس ملک میں اپنے مقاصد حاصل کرنے کی اجازت نہ دیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲