14 اگست 2013 - 19:30
دہشتگردوں کے خلاف فوج کی کاروائياں جاری رہیں گي: نوری مالکی

عراق کے وزیر اعظم نوری مالکی نے کہا ہے کہ دہشتگردوں کے خلاف فوج کی کاروائياں جاری رہیں گي۔

ابنا: عراق کے وزیر اعظم نوری مالکی نے کہا ہے کہ دہشتگردوں کے خلاف فوج کی کاروائياں جاری رہیں گي اور اس سلسلے میں تمام چیلنجوں کا مقابلہ کیا جائے گا۔ شام کی سرکاری نیوز ایجنسی کے مطابق وزیر اعظم نوری مالکی نے کہا کہ عراق کی سکیورٹی فورسز نے ثابت کردیا ہے کہ وہ دہشتگردوں کو عراق کی ایک بالشت زمین پر قبضہ کرنے کی اجازت نہیں دیں گي۔ انہوں نے کہا کہ دہشتگرد بزدل ہیں اسی وجہ سے بم دھماکے اور کار بم دھماکے کرتےہیں اور ان سے عوام کا قتل عام کرتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ بعض مغربی اور عرب حکومتیں عراق میں امن واستحکام کے حق میں نہیں ہیں۔ انہوں نے عراق کے مسائل میں مداخلت کی بابت خبردار کیا۔ واضح رہے حالیہ ہفتوں میں عراق میں دہشتگردی میں اضافہ ہوچکا ہے جس میں ہزاروں افراد جاں بحق اور دسیوں ہزار زخمی ہوئے ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲