14 اگست 2013 - 19:30
آیت اللہ سید محمد مہدی دستغیب: اہل بیت (ع) دنیا وآخرت میں لوگوں کی پناہ گاہ ہیں

آستان مقدس احمدی ومحمدی کے سربراہ نے کہا ہے کہ اہل بیت علیہم السلام،دنیا وآخرت میں لوگوں کی پناہ گاہ ہیں۔

ابنا: آستان مقدس احمدی ومحمدی کے سربراہ آیت اللہ سید محمد مہدی دستغیب نے ۱۴اگست کو عشرہ کرامت کی پروگرامنگ کمیٹی کی ہماہنگی کونسل کے اراکین کے ساتھ ملاقات کے دوران اہل بیت علیہم السلام کی کرامات اوران کےفضائل کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ دنیا میں جوکچھ ہے وہ اہل بیت علیہم السلام کی برکت سے ہے کہ جودنیا وآخرت میں لوگوں کی پناہ گاہ ہیں۔انہوں نے حضرت احمد بن موسی علیہ السلام کی شخصیت کی نمایاں خصوصیات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ حضرت شاہچراغ علیہ السلام ،نورالانوارہیں اورتمام محبین ان کی کرامات سے استفادہ کرتے ہیں اوراللہ تعالی ٰ نے ہمیں ساتویں امام علیہ السلام کے بیٹوں کی نوکری عطا کرکے ہم پراحسان فرمایا ہے۔آیت اللہ دستغیب نے مزید کہا ہے کہ ایران میں مکتب تشیع اوراہل بیت علیہم السلام کے چاہنے والوں کویہ فخرحاصل ہے کہ حرم مطہر امام رضا علیہ السلام اورائمہ اطہارعلیہم السلام کی اولاد ان کی پناہ گاہ بنی ہوئی ہے۔

.......

/169