14 اگست 2013 - 19:30
بغداد کے مختلف علاقوں میں بم دھماکوں میں 26 افراد جاں بحق

عراق کے دارالحکومت بغداد کے مختلف علاقوں میں ہونے والے 5بم دھماکوں میں جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 26ہو گئی ہے جبکہ 40سے زائد افراد زخمی ہوگئے ہیں۔

ابنا: عراق کے دارالحکومت بغداد کے مختلف علاقوں میں ہونے والے 5بم دھماکوں میں جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 26ہو گئی ہے جبکہ 40سے زائد افراد زخمی ہوگئے ہیں۔ بغداد کے مختلف علاقوں میں 3 کار بم دھماکے اور2 سڑک کنارے نصب بموں کے دھماکے کیے گئے، جن میں سے ایک کار بم دھماکہ گرین زون میں ڈپلومیٹک کمپلیکس کے قریب ہوا۔ دھماکے میں 4 افراد جاں بحق اور 12 زخمی ہوئے۔ ڈپلومیٹک کمپلیکس میں مغربی سفارتخانے اور امریکی مشن موجود ہے جبکہ ایک دھماکہ بس اسٹینڈ پر کیاگیا، جس میں 6 افراد جاں بحق اور18 زخمی ہوگئے ہیں۔

.......

/169