ابنا: وکی لیکس کو امریکہ کی خفیہ حکومتی معلومات فراہم کرنے والے امریکی فوجی بریڈلی میننگ نے معلومات فراہم کرنے پر معافی مانگ لی ہے۔ پچیس سالہ بریڈلی میننگ نے یہ بات امریکی ریاست میری لینڈ میں کورٹ مارشل کی کارروائی کے دوران ایک بیان میں کہی۔ فوجی عدالت نے بیس جولائی کو بریڈلی میننگ کو جاسوسی اور چوری سمیت دیگر الزمات کے تحت مجرم قرار دیا تھا۔میننگ کوثابت ہونے والے الزامات کے تحت 90 برس تک قید کی سزا ہو سکتی ہے۔ میننگ وکی لیکس کو ہزاروں جنگی رپورٹیں اور سفارتی پیغامات دینے کا اعتراف کر چکے ہیں۔ عدالت کے سامنے بیان میں بریڈلی میننگ نے کہا کہ انہیں افسوس ہے کہ ان کے اقدامات سے امریکہ کو تکلیف ہوئی۔
.......
/169