13 اگست 2013 - 19:30
طالبان دہشت گرد پاکستانی انٹیلی جنس اداروں سے بہت آگے نکل گئے ہیں

پاکستان کے وفاقی وزیر داخلہ چودھری نثار نے انکشاف کیا ہے کہ طالبان دہشت گرد پاکستان کے انٹیلی جنس اداروں سے بہت آگے چلے گئے ہیں طالبان دہشت گردوں کے ساتھ جنگ دل و جان سے کریں گے۔

ابنا: پاکستان کے وفاقی وزیر داخلہ چودھری نثار نے انکشاف کیا ہے کہ طالبان دہشت گرد پاکستان کے انٹیلی جنس اداروں سے بہت آگے چلے گئے ہیں طالبان دہشت گردوں کے ساتھ جنگ دل و جان سے کریں گے۔ انھوں نے کہا کہ اسلام آباد میں بارہ کہو کی مسجد پر حملہ کرنے والوں نے جدید ترین ٹیکنالوجی کی مدد لی جس میں کیمرے والے چشموں کا استعمال بھی شامل تھا،ایسے لوگوں سے نمٹنا کوئی مذاق نہیں۔ چوہدری نثار نے کہا کہ دہشت گرد بہت آگے چلے گئے ہیں، مسجد پر حملے میں پڑھے لکھے لوگ ملوث تھے جنہوں نے ٹیکنالوجی کے استعمال سے یہ کارروائی کرنے کی کوشش کی،بال بیرنگز لیپ ٹاپ میں رکھ کر لائے تھے،اس واقعہ میں ایک لڑکی سمیت آٹھ  دہشت گرد شریک ہوئے،کیمرے والے چشموں سے مسجد کی تصاویر بنائیں،وزیر داخلہ نے کہا کہ پاکستان میں بڑے بڑے دہشت گرد گروہ موجود ہیں ،جن سے نمٹنا مذاق نہیں۔دہشت گردی سے نمٹنے کے لیے قومی اتفاق رائے ضروری ہے  مذاکرات یا فوجی کارروائی سے پہلے پوری قوم کا متفق ہونا ضروری ہے،چاہتے ہیں کہ معاملات بات چیت سے حل ہوجائیں ،لیکن اگرطالبان  دہشت گردوں سے جنگ کرنا پڑی تو دل وجان سے جنگ کریں گے۔ انھوں نے سری لنکا کی مثال دیتے ہوئے کہاکہ وہاں سنہالی تامل باغیوں سے جنگ لڑ رہے تھے،یہاں تو سامنے والوں کی شکلیں بھی ہمارے جیسی ہی ہیں،ان دہشت گردوں سے نمٹنے کے لیے انٹیلی جنس لیول کو بڑھا نا پڑے گا انھوں نے کہا کہ انٹیلیجنس کی کارروائی کافی ضعیف ہے۔ طالبان دہشت گرد پاکستانی انٹیلیجنس سے جہت آگے پنہچ گئے ہیں۔پاکستانی ذرائع کے مطابق پاکستان کی موجودہ حکومت کے آنے کے بعد طالبان کے حوصلے بہت بلند ہوگئے ہیں اور طالبان نے کوئٹہ اور خیبر پختون خواہ میں تباہی مچا رکھی ہے۔

.......

/169