ابنا: فرانس کے شہرلیون کی مسجد کے امام جماعت کمال قبطان نے اس ملک میں اسلام فوبیا میں اضافے پرخبردار کرتے ہوئے اس منحوس رجحان پرافسوس کا اظہارکیا ہے۔
قبطان نے مزید کہا ہے کہ ایک فرانسیسی سپاہی کے لیون مسجد پرحملے کا منصوبہ فرانس میں اسلام فوبیا کے شرمناک ماحول کی عکاسی کرتاہے۔
انہوں نے لیون کے ثقافتی مرکز کے سامنے اسلام فوبیا کے خلاف ایک احتجاجی اجتماع منعقد کیا ہے۔
قبطان نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کوانٹرویودیتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت کی جانب سے اس اقدام کی مذمت کو فرانس میں عدل وانصاف کے قیام کی کوشش قراردیاہے اورامید ظاہر کی ہے کہ عمل کے میدان میں یہ مساوات دیکھنے میں آئے۔
قابل ذکرہے کہ فرانس کے ایک ۲۳سالہ سپاہی نے لیون کی مسجد پرمسلحانہ حملے کا منصوبہ بنایا ہواتھا کہ جسے گرفتارکرلیا گیا تھا اوراس وقت اس کی تفتیش کی جارہی ہے۔
.......
/169