12 اگست 2013 - 19:30
پشاور کے نواحی علاقے متھرا میں فائرنگ، 2 افراد جاں بحق

پشاور کے نواحی علاقہ متھرا میں فریقین کے مابین فائرنگ کے نتیجے میں دو افراد مارے گئے جبکہ ایک زخمی ہوگیا۔

ابنا: پولیس کے مطابق تھانہ متھرا کی حدود میں افضل آباد میں فریقین کے مابین فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ فائرنگ سے دو افراد مارے گئے، جبکہ ایک شدید زخمی ہوگیا جسے لیڈی ریڈنگ اسپتال منتقل کردیاگیا ہے۔ فائرنگ کے بعد علاقہ میں کشیدگی ہے اور پولیس کی بھاری نفری علاقہ میں تعینات کردی گئی ہے۔

.......

/169