10 اگست 2013 - 19:30

ترکی میں اپوزیشن پارٹی کے سربراہ کمال قلیچدار اوغلو نے ترکی کے وزیر اعظم رجب طیب اردوغان کی ہمسایہ ممالک کے معاندانہ ساتھ پالیسیوں پرشدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ اردوغان کی پالیسیاں ترکی کی قومی سلامتی کے لئے بہت بڑا خطرہ ہیں۔

ابنا: ترکی میں اپوزیشن پارٹی کے سربراہ کمال قلیچدار اوغلونے  ترکی کے وزیر اعظم رجب طیب اردوغان کی ہمسایہ ممالک کے معاندانہ ساتھ پالیسیوں پرشدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ اردوغان کی پالیسیاں ترکی کی قومی سلامتی کے لئے بہت بڑا خطرہ ہیں۔

کمال قلیچدار اوشلو کا کہنا ہے شام میں جاری خونریزی اور القاعدہ دہشت گردوں کے بھیانک جرائم میں ترکی کے وزير اعظم برابر کے شریک ہیں انھوں نے کہا کہ ترک حکومت نے دہشت گردوں کی حمایت کرکے عالمی سطح پر ترک عوام کی امیج خراب کی ہے قلیچدار اوغلو نے کہا کہ رجب طیب اردوغان کی پالیسیاں ترکی کی قومی سلامتی کے لئے بہت بڑا خطرہ بن گئی ہیں اور ترک حکومت نے ہمسایہ ممالک کے ساتھ روابط کو فروغ دینے کے بجائے القاعدہ دہشت گردوں کے ساتھ روابط استوار کرلئے ہیں۔

.......

/169