9 اگست 2013 - 19:30
حکومت مخالف نعرے برداشت نہیں، اسمبلی کے رکن نماز جنازہ میں شریک نہ ہوئے

ڈاکٹر طارق فضل چوہدری جنازے میں شرکت کیلئے شامل ہوئے، تاہم اس دوران قافلے میں شریک لوگوں نے وزیر داخلہ چوہدری نثار اور وزیراعظم نواز شریف کے خلاف سخت نعرے بلند کرنا شروع کر دیئے۔

ابنا: وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے نواحی علاقے بھارہ کہو میں خودکش بمبار کی فائرنگ سے شہید ہونے والے علی مسجد کے گارڈ امین حسین کی نماز جنازہ میں شرکت کیلئے آنے والے مسلم لیگ نون کے رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر طارق فضل چوہدری حکومت مخالف نعرے برادشت نہ کرسکے اور نماز جنازہ ادا کئے بغیر ہی واپس لوٹ گئے۔ جمعہ کی شام کو امام بارہ اثناء عشری جی سکس ٹو سے شہید امین حسین کا جنازہ اٹھایا گیا، لوگوں کی بڑی تعداد قافلے کی صورت میں جنازے کو لیکر ڈی چوک پارلیمنٹ ہاؤس کی جانب جا رہی تھی کہ اس دوران این اے 49 سے منتخب مسلم لیگ نون کے رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر طارق فضل چوہدری بھی جنازے میں شرکت کیلئے شامل ہوگئے، تاہم اس دوران قافلے میں شریک لوگوں نے وزیر داخلہ چوہدری نثار اور وزیراعظم نواز شریف کے خلاف شدید نعرے بلند کرنا شروع کر دیئے۔ صورتحال کو بھانپتے ہوئے ڈاکٹر طارق فضل چوہدری فقط چند قدم ہی آگے چل سکے اور وہیں سے واپس چلے گئے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲