9 اگست 2013 - 19:30
اینٹی مون کے بسکٹ تیار کرنے میں ایران کی کامیابی

ایرانی ماہرین نے اینٹی مون کے بسکٹ تیار کرنے میں کامیابی حاصل کرلی ہے۔

ابنا: ایرانی ماہرین نے اینٹی مون کے بسکٹ تیار کرنے میں کامیابی حاصل کرلی ہے۔ اینٹی مون دھات الکٹرانیکس اور طیارہ سازی اور کیمیاوی صنعتوں میں استعمال ہوتی ہے ۔ ایران میں معدنیات اور صنعتوں کی جدید سازی کے ادارے کے سربراہ نے کہاکہ اینٹمی مون کی ایک کان مشرقی علاقے نہبندان میں دریافت ہوئي ہے اور اس سے سالانہ پانچ سو سے ایک ہزار ٹن اینٹی مون نکالنے کا کام شروع کیا جارہا ہے۔ اینٹمون بسکٹا پروجیکٹ کے سربراہ نے کہا کہ یہ پروجیکٹ اپنے تکمیلی مراحل میں ہے اور روزآنہ نصف ٹن اور سالانہ ایک سو اسی ٹن اینٹمی مون کے بسکٹا تیار کرنے کی منصوبندی کی گئي ہے۔ حسن شریف کے مطابق ایران کو سالانہ ایک سو ٹن اینٹی مون کی ضرورت ہے جو نہبندان کارخانے سے پوری کی جاسکے گي اس کے علاوہ یہ دھات برآمد بھی کی جائے گي۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲