9 اگست 2013 - 19:30
تکفیریوں کے ذریعے شہید علامہ شیخ شحاتہ کے بھائی کے گھر کا محاصرہ

تکفیری دہشتگردوں نے معروف شیعہ عالم دین شیخ حسن شحاتہ کے بھائی اسماعیل شحاتہ کے گھر کا محاصرہ کر لیا ہے۔

ابنا: تکفیری دہشتگردوں نے معروف شیعہ عالم دین شیخ حسن شحاتہ کے بھائی اسماعیل شحاتہ کے گھر کا محاصرہ کر لیا ہے۔ شیعہ رہنما طاہر الہاشمی نے مصری حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ان دھمکیوں اور دہشتگردانہ کاروائیوں کا نوٹس لیتے ہوئے مصر میں شیعیوں کا تحفظ فراہم کرے۔ انہوں نے کہا کہ اگر حکومت شیخ حسن شحاتہ کے قتل کی تحقیقت کے سلسلے میں ٹال مٹول سے کام نہ لیتی اور بر وقت اقدامات کرتے ہوئے مجرموں کو کیفر کردار تک پہنچاتی تو آج انکے بھائی اسماعیل شحاتہ کے گھر کا محاصرہ نہ کیا جاتا۔انہوں نے کہا کہ یہ شیخ حسن شحاتہ کے قتل کی تحقیقات میں سستی اور انکے قاتلوں کو گرفتار نہ کرنے کا نتیجہ ہے کہ مصر میں موجود سلفی دہشتگرد اب اور کھل کر مصری شیعیوں کے خلاف اقدامات کر رہے ہیں لہذٰا حکومت کو چاہئے کہ وہ شیعیوں کو تحفظ فراہم کرنے کے لئے خاطر خواہ اقدامات کرے۔واضح رہے کی تقریبا ڈیڑھ ماہ پہلے ۱۵ شعبان کے سلسلے میں مصر کے معروف عالم دین شیخ حسن شحاتہ کے بھائی اسماعیل شحاتہ کے گھر میں جشن کا سلسلہ جاری تھا کہ تکفیری دہشتگردوں نے انکے گھر پر دھاوا بول دیا تھا اور اس حملے میں شیخ حسن شحاتہ اور انکے بھائی اسماعیل شحاتہ کو انکے ساتھیوں سمیت شہید کرنے کے بعد لاشوں کی بے حرمتی کی تھی۔اس واقعے کے بعد سلفی دہشتگردوں نے انکے گھر کا محاصرہ کر کے اہل خانہ کو بھی قتل کرنے کی کوشش کی لیکن علاقے کے بزرگوں نے اس منصبے کو ناکام بنا دیا تھا۔شیخ اسماعیل شحاتہ کے گھر کا محاصرہ آخری خبریں موصول ہونے تک جاری ہے اور سلفی دہشتگرد اہل خانہ سے اس علاقے کو چھوڑ کر جانے کا کہہ رہے ہیں اور ایسا نہ کرنے کی صورت میں انہیں جان سے مارنے کی دھمکیاں دی جارہی ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲