ابنا: پولیس لائنز کے علاقے میں مقتول ایس ایچ او محب اللہ کی نماز جنازہ کے دوران خودکش حملے کے نتیجے میں ڈی آئی جی آپریشنز فیاض سنبل سمیت 20 افراد جاں بحق اور پولیس اہلکاروں سمیت 40 سے زائد افراد زخمی ہوگئے۔ایکسپریس نیوز کے مطابق دھماکا آج صبح فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے ایس ایچ او محب اللہ کی نماز جنازہ کے دوران ہوا جس کے نتیجے میں ڈی آئی جی آپریشنز سمیت 28 افراد جاں بحق اور پولیس اہلکاروں سمیت 40 سے زائد افراد زخمی ہوگئے، نماز جنازہ میں آئی جی بلوچستان سمیت 300 سے 400 افراد شریک تھے، پولیس کے مطابق دھماکے میں 8 سے 10 کلو بارودی مواد استعمال کیا گیا۔دھماکا انتہائی زور دار تھا جس کی آواز دور در تک سنی گئی اور قریبی عمارتوں کو بھی نقصان پہنچا، پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے جائے وقوعہ کو گھیرے میں لے کر امدادی کارروائیوں کا آغاز کردیا ہے جبکہ زخمیوں کو سی ایم ایچ اور سول اسپتال منتقل کیا جارہا ہے، اسپتال ذرائع کے مطابق زخمیوں میں سے بعض کی حالت تشویشناک ہے جس کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا بھی خدشہ ہے۔وزیر اعظم نواز شریف نے خودکش حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے زخمیوں کو فوری طبی امداد فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲
7 اگست 2013 - 19:30
News ID: 449962
کوئٹہ پولیس لائنز میں ایس ایچ او کی نماز جنازہ کے دوران دھماکے میں ڈی آئی جی آپریشنز سمیت 18 اہلکار جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔