ابنا: ہندوستانی میڈیا کے مطابق، ہندوستانی پارلیمنٹ کے بالا ایوان راجیہ سبھا میں اپنے بیان میں اے کے انٹنی نے حزب مخالف کے اس الزام کو خارج کر دیا کہ حکومت نے دہشتگردوں کو ذمہ دار بتا کر پاکستان کو کلین چٹ دے دی ہے۔راجیہ سبھا میں حزب مخالف کے رہنما ارون جیٹلی کے سوال کی جانب اشارہ کرتے ہوئے ہندوستان کے وزیر دفاع نے کہا کہ انہوں نے پختہ رپورٹوں کی بنا پر یہ بات کہی ہے۔اس موقع پر ہندوستان کی بیشتر جماعتوں نے پاکستان کو منہ توڑ جواب دینے کا مطالبہ کیا ہے۔ ہندوستان کے وزیر دفاع نے کہا کہ قومی سیکورٹی کے اہم مسئلہ پر بحث کے دوران اتحاد کا مظاہر خود دشمن کو سب سے مضبوط جواب ہے۔
.......
/169