ابنا: شام کے دارالحکومت دمشق میں ہونے والے کار بم دھماکے میں کم سے کم 18 افراد ہلاک ہو گئے۔ اطلاعات کے مطابق یہ دھماکہ شہر کے مضافاتی علاقے جرامنا میں منگل کی رات ہوا۔
موصولہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ دہشت گردوں نے بھیڑ بھاڑ والے علاقے میں شدید دھماکہ کیا جس میں کم سے کم 18 افراد ہلاک ہو گئے جن میں تین بچے بھی شامل ہیں جبکہ 56 افراد زخمی ہوئے ہیں جن میں کچھ کی حالت تشویشناک ہے۔
شامی حکام کا کہنا ہے کہ اس دھماکے کے پیچھے القاعدہ سے وابستہ گروہ کا ہاتھ ہو سکتا ہے۔ جس علاقے کو نشانہ بنایا گیا ہے وہاں عیسائی مذہب کے لوگ رہتے ہیں اور شدت پسند تنظیم کئی مقامات پر عیسائی مذہب کے لوگوں کو نشانہ بنا چکی ہے۔
یہ دھماکہ ایسے وقت ہوا ہے کہ جب شام کی فوج ادلب اور لاذقیہ سمیت متعدد علاقوں میں دہشت گردوں کے خلاف اپنا آپریشن کامیابی سے آگے بڑھا رہی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲