4 اگست 2013 - 19:30

شام کے صدر بشار اسد نے سلفی وہابی دہشت گردوں خائن اور بدکار قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ شامی قوم ، سلفی وہابی دہشت گردوں کو سیاست کے ذریعہ نہیں بلکہ آہنی ہاتھ کے ساتھ نابود کرےگی۔

ابنا:  بشار اسد نے سیاسی جماعتوں، علماء اسلام اور دیگر مذاہب کے نمائندوں کی افطار پارٹی سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ سلفی وہابی اسلام اور مسلمانوں کی بدنامی کے اسباب فراہم کررہےہیں لہذا اس دہشت گرد گروہ کو اسلام کے ساتھ منسوب نہیں کیا جاسکتا بلکہ یہ دہشت گرد گروہ امریکی اہداف کا مسلم ممالک میں پیچھا کررہا ہے انھوں نے کہا کہ سلفی وہابیوں کا تعلق ابو جہل ، ابو لہب اور ابو سفیان سے ہے ان کا اسلام سے کوئي تعلق نہیں۔

بشار اسد نے کہا کہ شامی عوام موجودہ بحران سے کامیابی اور کامرانی کے ساتھ عبور کرجائیں گے۔

شامی صدر نے قومی مذاکرات پر تاکید کرتے ہوئے کہا کہ مذاکرات کے  ذریعہ تمام معاملات حل کئے جاسکتے ہیں لیکن سلفی وہابی دہشت گردوں کی نابودی صرف آہنی ہاتھوں کے ذریعہ ہی ممکن ہے۔

بشار اسد نے شامی قوم اور فوج کے باہمی تعاون کو شام کی بقا کا ضامن قراردیا ہے انھوں نے کہا کہ شامی عوام نے اپنے عربی اور مغربی دشمنوں کو اچھی طرح پہچان لیا ہے۔

.......

/169