ابنا: مصر کی حکومت نے امن کا نوبل انعام حاصل کرنے والی یمنی خاتون توکل کرمان کو قاہرہ داخل ہونے سے روک دیا۔ العالم کے مطابق قاہرہ ایر پورٹ کے حکام نے فرانس پریس سے گفتگو کرتے ہوئے اپنے اس اقدام کی وجہ، سیکیورٹی کا مسئلہ بتایا جس کے بعد امن کا نوبل انعام حاصل کرنے والی یمنی خاتون توکل کرمان قاہرہ سے واپس یمن لوٹ گئیں۔ توکل کرمان پہلی ایسی عرب خاتون ہیں جنھوں نے امن کا نوبل انعام حاصل کیا ہے۔ وہ مصر کے معزول صدر محمد مرسی کی حامی سمجھی جاتی ہیں جو مصر میں مرسی حکومت کا تختہ پلٹے جانے کو جمہوریت کے منافی قرار دیتی رہی ہیں۔ مصر کے معزول صدر محمد مرسی کے حامیوں کا کہنا ہے کہ وہ قاہرہ میں مرسی کے حامیوں کے ساتھ دھرنے پر بیٹھنے والی تھیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲
4 اگست 2013 - 19:30
News ID: 448839

مصر کی حکومت نے امن کا نوبل انعام حاصل کرنے والی یمنی خاتون توکل کرمان کو قاہرہ داخل ہونے سے روک دیا۔