اہلبیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ شام میں حضرت زینب سلام اللہ علیہا کے روضہ مبارکہ کی حفاظت کرتے ہوئے شہید ہونے والے جوان مجاہد مہدی عزیزی کے جسد خاکی کو آج تہران میں تشییع جنازہ کر کے بہشت زہرا میں دفنا دیا۔شہید مہدی عزیزی دو دن پہلے شام میں روضہ حضرت زینب(ع) کے اطراف میں ہونے والی ایک جھڑپ میں تکفیری دھشتگروں کے ہاتھوں شہید ہوئے۔
