3 اگست 2013 - 19:30
تربت: سیلابی ریلے میں بہہ جانے والی 3 خواتین کی لاشیں برآمد

تربت کے نواحی علاقے گوگدان میں سوراب ندی سے سیلابی ریلے میں بہہ جانے والی تین خواتین کی لاشیں برآمد کر لی گئیں جبکہ خاتون سمیت تین افرادکی تلاش کا کام جاری ہے۔

ابنا: ڈپٹی کمشنر تربت عبدالحمید نے بتایا کہ تربت کے نواحی علاقے گوگدان میں سوراب ندی سے تین خواتین کی لاشیں ملی ہیں جوندی میں سیلابی ریلے میں بہہ گئی تھیں، لاشیں ورثا کے حوالے کردی گئی ہیں جبکہ اسی ندی میں بہہ کر لاپتہ ہونے والی ایک خاتون سمیت تین افراد کی تلاش کا کام جاری ہے۔

.......

/169