3 اگست 2013 - 19:30
ایران اور پاکستان کے صدور کی ملاقات، باہمی تعلقات پر گفتگو

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹر حسن روحانی نے پاکستان کے ساتھ ایران کے طویل تعلقات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا ہے کہ نئے عہد میں ایران اور دنیا کے ممالک خصوصا ہمسایہ ممالک کے درمیان دوستانہ اور اچھے تعلقات کا آغاز ہوگا۔

ابنا: اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹر حسن روحانی نے پاکستان کے ساتھ ایران کے طویل تعلقات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا ہے کہ نئے عہد میں ایران اور دنیا کے ممالک خصوصا ہمسایہ ممالک کے درمیان دوستانہ اور اچھے تعلقات کا آغاز ہوگا۔ڈاکٹر حسن روحانی نے ہفتے کے دن پاکستان کے صدر آصف علی زرداری سے ملاقات میں اس بات پر اپنی مسرت کا اظہار کرتے ہوئے کہ ان کی پہلی ملاقات دوست اور برادر ملک اور حکومت پاکستان کے سربراہ کے ساتھ ہو رہی ہے کہا کہ دونوں ممالک کے تعلقات ہمیشہ اچھے رہے ہیں اور ان میں توسیع آتی رہی ہے۔ایران کے صدرنے مزید کہا کہ ایران کے عوام اپنے دوست اور برادر پاکستانی عوام کے ساتھ خاص محبت اور عقیدت رکھتے ہیں اور ان قریبی دوستانہ تعلقات کا سرچشمہ دونوں ملتوں کے اخلاقی ، ثقافتی اور تاریخی مشترکات ہیں۔پاکستان کے صدر آصف علی زرداری نے بھی اس ملاقات میں کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ ان کے ملک کے تعلقات ہمیشہ مثبت رہے ہیں اور ان میں توسیع آتی رہی ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲