1 اگست 2013 - 19:30
احمدی نژاد، قدس کے دن شیطانی محاذ گوشہ نشیں

اسلامی جمہوریۂ ایران کے صدر نے کہا ہے کہ قدس کے عالمی دن شیطانی محاذ گوشہ نشیں ہو جائيگا ۔

ابنا: صدر مملکت ڈاکٹر محمود احمدی نژاد نے آج تہران میں عالمی یوم قدس کے موقع پر نکالی جانے والی ریلیوں ميں شرکت کی اور صحافیوں کے ساتھ گفتگو میں کہا کہ عالمی یوم قدس اسلام کے عظیم ایام میں سے ایک ہے اورقدس کا عالمی دن بشریت کی زندگي میں ایک اہم دن ہے جس دن شیطانی محاذ گوشہ نشیں ہوجائيگا اور تمام خوبیاں عالم میں نکھر کر سامنے آجائيں گی ۔ڈاکٹر احمدی نژاد نے کہا کہ آج ایرانی عوام نے ہر سال سے زیادہ جوش وجذبے اورایمان کے ساتھ دنیا میں عدل و انصاف کی برقراری کے علمبردار کی حیثیت سے ، ریلیوں میں شرکت کی ۔......./169