ابنا: شامی صدر نے مسلح افواج کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ شامی فوج نے ملک کی عزت، عظمت اور حفاظت کے لئے جو قربانیاں دی ہیں وہ تاریخ میں سنہری حروف سے لکھی جائیں گے۔ شامی صدر نے شامی قوم کی عالمی صہیونی اور وہابی یلغار کے مقابلے استقامت کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ کی سرپرستی میں عالمی دہشت گردی کا آج شامی قوم مقابلہ کررہی ہے۔ بشار اسد نے کہا کہ اگر ہمیں کامیابی کا یقین نہ ہوتا تو ہم استقامت نہیں کرسکتے تھے انھوں نے کہا کہ دہشت گردوں کے مقابلے میں شامی قوم اور فوج کو کامیابی نصیب ہوگی۔ شام کے صدر بشار اسد نے کہا کہ آج شامی قوم عربی اور مغربی دہشت گردوں کا مقابلہ کررہی ہے۔
.......
/169