31 جولائی 2013 - 19:30
برطانیہ، ایران کے ساتھ تعلقات کو بہتر کرنے کا خواہاں

برطانیہ کے وزیر خارجہ وليم ہیگ نے ایرانی وزیر خارجہ علی اکبر صالحی سے ٹیلیفون پر بات چیت میں، تہران کے ساتھ قدم بہ قدم تعلقات بہتر کرنے پر آمادگی ظاہر کی ہے۔

ابنا: وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں آیا ہے کہ اس رابطے کا مقصد، ایران میں صدارتی انتخابات کے بعد دو طرفہ اور عالمی تعلقات کے بارے میں تبادلہ خیال بتایا گیا۔ برطانوی وزیر خارجہ نے ٹیلیفون پر بات چیت کے دوران ایران کے ایٹمی پروگرام کے متعلق نام نہاد عالمی تشویش کو دور کرنے کی ضرورت پر زور دیا اور ایران کے ساتھ باہمی تعلقات کو قدم بہ قدم بہتر بنانے پر آمادگی کا اظہار کیا۔ولیم ہیگ نے کہا کہ وہ ستمبر میں اقوام متحدہ کے اجلاس کے موقع پر ایرانی وزیر خارجہ سے ملاقات کرنا چاہتے ہیں۔

.......

/169