اہلبیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ہندوستان کے شہر لکھنو میں ۲۱ رمضان امیر المومنین علی (ع) کے روز شہادت پر شیعہ بستی میں نکالے گئے جلوس عزا پر ہوئے پھتراو کے بعد شہر کے حالات کشیدہ ہو گئے ہیں۔ گزشتہ روز یوم شہادت حضرت علی (ع) کے موقع پر نکالے گئے جلوس عزا پر اس وقت حملہ کیا گیا جب ہزاروں عزاداران امیر المومنین (ع) کا شبیہ تابوت اٹھا کر بازار ’’کھالا تھانہ‘‘ سے گزر رہے تھے۔ تابوت پر کئے گئے اچانک پتھراوں کے فورا بعد پورے شہر میں افراتفری پھیل گئی۔ حملے کے بعد نوجوانوں نے اطراف کی دکانوں اور کھڑی گاڑیوں کو نذر آتش کر دیا۔ سیکیورٹی دستوں نے فوری طور پر حالات کو کنٹرول میں لینے کی کوشش کی۔ لکھنو کے شیعہ علماء نے اس واقعہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا اس واقعہ کا اصلی قصور وار لکھنو کی حکومت ہے جو حفاظتی انتظامات فراہم کرنے میں کانامی کا ثبوت دیتی ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲
31 جولائی 2013 - 19:30
News ID: 447445
ہندوستان کے شہر لکھنو میں ۲۱ رمضان امیر المومنین علی (ع) کے روز شہادت پر شیعہ بستی میں نکالے گئے جلوس عزا پر ہوئے پھتراو کے بعد شہر کے حالات کشیدہ ہو گئے ہیں۔