31 جولائی 2013 - 19:30
یوم القدس کا اعلان امام خمینی (رہ) کا دوراندیشانہ اقدام

اسرائیل اور فلسطین کے تنازعہ کے حل کیلئے بیت المقدس پر اسرائیلی تسلط کا خاتمہ ضروری ہے۔

ابنا: اسلام آباد سے موصولہ رپورٹ کے مطابق متحدہ علماء محاذ پاکستان کے سیکریٹری جنرل مولانا محمد امین انصاری نے مختلف مکاتب فکر کے علماء و مشائخ اور سیاسی رہنماؤں کے ہمراہ راولپنڈی پریس کلب میں 'بیت المقدس کی آزادی بیداریء ملت کی متقاضی' کے عنوان سے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل فلسطین تنازعہ کے حل کیلئے بیت المقدس پر اسرائیلی تسلط کا خاتمہ ضروری ہے۔اسرائیل فلسطین تنازع کے حل کے لئے امریکی ثالثی عالم اسلام کو قبول نہیں، کیونکہ امریکہ کا اسلام اور مسلمانوں کے حوالے ہمیشہ دوہرا اور جانبدارانہ کردار رہا ہے، امریکہ و اسرائیل کی اسلام و مسلمانوں کے خلاف ریشہ دوانیاں روز روشن کی طرح عیاں ہیں۔پریس کانفرنس میں شریک جید مذہبی و سیاسی رہنماؤں نے جمعۃ الوداع کو متحدہ علماء محاذ کی اپیل پر ملک بھر میں فلسطینی مسلمان بھائیوں سے اظہار یکجہتی اور اسرائیلی مظالم کے خلاف یوم القدس منانے کا اعلان کیا۔ اس موقع پر راولپنڈی اسلام آباد کی بیشتر مساجد میںنماز جمعہ کے اجتماعات میں اسرائیل و امریکہ کے خلاف مذمتی قراردادوں کی  منظوری کے ساتھ  مساجد کے باہر احتجاجی مظاہرے کئے جائیں گےرہنما متحدہ علماء محاذ نے کہا کہ فلسطینی بھائیوں سے یکجہتی کے لئے یوم القدس منانا امام خمینی (رہ) کا دوراندیشانہ اقدام تھا جو ہماری دینی ملی اور اخلاقی غیرت کا تقاضا بھی ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲