ابنا: ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر کے شہر سرینگر میں بھارتی فورسز کی فائرنگ سے امام مسجد سمیت مزید 4 افراد جانبحق ہوگئے، واقعے کے خلاف وادی بھر میں احتجاجی مظاہرے کیے گئے۔پولیس اورمظاہرین کے درمیان جھڑپوں میں متعدد افراد زخمی ہوگئے، قابض اہلکار گھروں میں گھس گئے،خواتین سے بد تمیزی کی، بوڑھوں اور بچوں کو وحشیانہ تشددکا نشانہ بنایا، حالات کشیدہ ہونے پر وادی کے کئی علاقوں میں کرفیو نافذ کر دیا گیا، فورسز نے شہریوں کو نماز کی ادائیگی کیلیے مسجد میں جانے سے بھی روک دیا۔ مقبوضہ کشمیر کے علاقے ڈانگر پورہ ڈب گاندربل مسجد کے امام ہلال احمد کی لاش منگل کو فروٹ منڈی کراسنگ کے علاقے سے ملی، مقامی شہریوں کے مطابق ہلال احمد کو بھارتی فوج نے ہلاک کرنے کے بعد لاش فروٹ منڈی کراسنگ پر پھینک دی۔امام مسجد کوسپرد خاک کردیا گیا، اس موقع پر قصبے میں شہریوں نے احتجاجی مظاہرے کیے۔کنٹرول لائن کے پلان والا سیکٹر میں بھارتی فوج نے ایک نوجوان کو گولی مارکر جانبحق کردیا، راجوری کے سندربنی علاقے میں بھی لائن آف کنٹرول پرایک شخص مارا گیا۔ ضلع کپواڑہ کے جمہ گنڈ تر ہگام میں بھارتی فوج نے 2 شہری قتل کر دیے، بھارتی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ مارے جانیوالے درانداز تھے۔ واقعات کے بعد وادی بھر میں احتجاجی مظاہرے شروع ہوگئے۔ اطلاعات کے مطابق مقامی کٹھ پتلی انتظامیہ نے سینئر حریت رہنمائوں کو گھروں میں نظر بند کردیا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲
30 جولائی 2013 - 19:30
News ID: 447094
ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر کے شہر سرینگر میں بھارتی فورسز کی فائرنگ سے امام مسجد سمیت مزید 4 افراد جانبحق ہوگئے، واقعے کے خلاف وادی بھر میں احتجاجی مظاہرے کیے گئے۔