29 جولائی 2013 - 19:30
تیونس میں دہشتگردوں کا ہدف لوگوں میں اختلاف پیدا کرناہے

تیونس کے قائم مقام صدر منصف المرزوقی نے مشکلات سے مقابلے کے لئے قومی اتحاد پر زور دیا۔

ابنا: موصول رپورٹ کے مطابق، تیونس کے قائم مقام صدر منصف المرزوقی نے دہشتگردوں کے ہاتھوں ملک کے نو فوجیوں کی ہلاکت کی جانب اشارہ کرتے ہوئے اعتراف کیا کہ ملک میں دہشتگرد سرگرم ہیں اور ان کا اصل ہدف لوگوں میں اختلاف پیدا کرنا ہے۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ خطروں اور چیلنز سے مقابلے میں اتحاد اور قومی یکجہتی کی حفاظت کریں۔تیونس کے قائم مقام صدر نے واضح کیا کہ دہشتگرد نہ صرف لبرل لوگوں کو بلکہ اسلام کی جانب رجحان رکھنے والوں کو بھی نشانہ بنا رہے ہیں۔ انہوں نے ملک کے رہنماوں سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اختلافات کے حل کے لئے مذاکرات کی میز پر آئیں۔ دوسری جانب حکومت نے نو فوجیوں کی ہلاکت کے بعد تین دنوں تک سرکاری سوگ کا اعلان کیا ہے۔

.....

/169