ابنا: شام کے نائب وزیر خارجہ نے کہا ہےکہ شام کبھی بھی اسلامی جمہوریہ ایران اور ملت ایران کی مدد کو فراموش نہیں کرے گي۔
شام کےنائب وزیر خارجہ فیصل مقداد نے ارنا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملت وحکومت شام ایران اور ملت ایران دہشتگردوں اور بیرونی دشمنوں کے مقابل اپنا سب سے بڑا حامی سمجھتی ہے اور ایران کے ساتھ اسٹراٹیجیک تعلقات پر تاکید کرتی ہے۔
فیصل مقداد نے کہا کہ عرب ملکوں کو ایران کی طرح عمل کرنا چاہیے لیکن یہ ممالک ملت شام کی حمایت کرنے کےبجائے اس کے خلاف صیہونی سازشوں کی حمایت کررہے ہیں۔
انہوں نے قطر کی جانب سے دہشتگردوں کی حمایت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ مشرق وسطی میں دہشتگردی میں اضافہ اور شام میں خون خرابہ قطرکی جانب سے دہشتگردوں کی مالی حمایت کا نتیجہ ہے۔ انہوں نے شام کے حق میں عراقی حکومت کی پالیسیوں کوسراہا۔
فیصل مقداد نے کہاکہ لبنان میں کچھ تکفیری اور سیاسی عناصر ہیں جو نہیں چاہتے کہ شام کے ساتھ لبنان کے تعلقات اچھے ہوں اور شام کو نقصان پہنچانے کی کوشش کرتے رہتے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲