ابنا: موصول خبروں کے مطابق، کویت کے الیکشن کمشنر احمد الجلیل نے کہا ہے کہ بیشتر وٹوں کی گنتی ہو چکی ہے اور باقی وٹوں کی گنتی جاری ہے۔ انہوں نے کویت کی پارلیمنٹ کے لئے ہونے والے انتخابات میں عوام کی شرکت کو اطمئنان بخش بتایا ۔ انہوں نے کہا کہ ان انتخابات میں کسی بھی طرح کی کوئی گڑبڑی نہیں ہوئی ہے۔واضح رہے کہ پورے کویت میں 27 جولائی کو پارلیمانی انتخابات ہوئے تھے۔ 321 امیدواروں میں آٹھ خواتین امیدوار میدان میں ہیں۔ کویت کے سرکاری اعداد و شمار کے مطابق، ملک کی 12 لاکھ کی آبادی میں چار لاکھ سے زائد لوگوں کو انتخابات میں حصہ لینے کا حق حاصل ہے۔ گزشتہ آٹھ مہینے میں یہ دوسری بارکویت میں پارلیمانی انتخابات ہو رہے ہیں۔
.......
/169