ابنا: بان کي مون کے ترجمان نے ايک بيان جاري کرکے کہا ہے کہ سيکريٹري جنرل ، مصر ميں جمعہ اور ہفتے کے روز ہونے والے مظاہروں ميں تشدد ميں اضافے کي مذمت کرتے ہيں جس ميں دسيوں لوگ ہلاک ہوئے ہيں - بيان ميں کہا گيا ہے کہ متاثرہ خاندانوں کي تعزيت دي جاتي ہے اور زخميوں کے جلد از جلد صحت ياب ہونے کي دعا ہے -بيان ميں کہا گيا ہے کہ سيکريٹري جنرل بان کي مون نے زور ديا ہے کہ تشدد ، سياسي راہ حل کا متبادل نہيں ہے اسي لئے انہوں نے مصر کے تمام رہنماؤں سے مطالبہ کيا ہے کہ وہ مصر کے قومي مفادات کو ، تمام ذاتي ، تنظيموں اور جماعتي مفادات پر ترجيح ديں - بان کي مون نے اسي طرح مصر کے معزول صدر محمد مرسي اور اخوان المسلمين کے ديگر رہنماؤں کي فوري رہائي کا بھي مطالبہ کيا ہے -در ايں اثنا مصر کي الوفد پارٹي نے مصر ميں تشدد اور بے گناہوں کي ہلاکت کے واقعات کي فوري اور غير جانبدارانہ تحقيقات اور ذمہ داروں کو سزا دينے کا مطالبہ کيا ہے -رپورٹوں کے مطابق مصر کے ديگر شہروں اور قاہرہ کے مختلف علاقوں ميں مرسي کے حاميوں کا پر امن مظاہرہ بدستور جاري ہے.
.....
/169