27 جولائی 2013 - 19:30
پاکستان میں شدت پسندوں کے ۲۵ گروپ: تحریک انصاف

عمران خان کے مطابق پاکستان میں شدت پسندوں کے پچیس گروپ ہیں جو خود کو طالبان کہتے ہیں، جنہیں ہر کوئی اپنے سیاسی مفادات کے لئے استعمال کر سکتا ہے۔

ابنا: پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان جو اپنی انتخابی مہم کے دوران لاہور میں لفٹر سے گر کر زخمی ہو گئے تھے، انکشاف کیا ہے کہ دہشت گرد لاہور جلسے کے اگلے دن انہیں نشانہ بنانا چاہتے تھے۔ایک برطانوی اخبار کے لئے لکھے گئے مضمون میں عمران خان نے انکشاف کیا ہے کہ  وہ دہشت گردوں کی ہٹ لسٹ پر تھے اور انہیں اس وقت کے وزیر داخلہ رحمن ملک نے اس بارے میں آگاہ کیا تھا کہ جلسے کے اگلے دن دہشت گرد انہیں نشانہ بنانے کا ارادہ رکھتے تھے لیکن لفٹر سے گرنے اور ہسپتال پہنچ جانے سے ان کی زندگی بچ گئی۔عمران خان کے مطابق  پاکستان میں شدت پسندوں کے پچیس گروپ ہیں جو خود کو طالبان کہتے ہیں، جنہیں ہر کوئی اپنے سیاسی مفادات کے لئے استعمال کر سکتا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲