26 جولائی 2013 - 19:30
حزب اللہ کا اسلامی ملکوں میں دھشتگردی کے فروغ پر انتباہ

حزب اللہ نے اسلامی ملکوں میں دھشتگردی کے فروغ کے حوالے سے خبردار کیا ہے۔

ابنا: حزب اللہ  نے اسلامی ملکوں میں دھشتگردی کے فروغ کے حوالے سے خبردار کیا ہے۔ حزب اللہ کی سیاسی کونسل کے سربراہ سید ابراہیم امین سید نے آج کہا کہ فلسطین ، لبنان ، عراق ، شام اور مصر میں دھشتگردی کے خطرات تشویشناک ہیں اور ان ملکوں میں دھشتگردی قتل عام اور سینکڑوں کی تعداد میں عوام کے بے گھر ہونے کا باعث بنی ہے۔سید ابراہیم امین سید نے فلسطین میں صہیونیوں کے جرائم اور شام میں ہونے والی دھشتگردانہ سرگرمیوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ انسانی حقوق کی حمایت کے دعویدار کیوں اس قسم کے قتل عام کے حوالے سے ردعمل ظاہر نہیں کرتے۔ حزب اللہ کی سیاسی کونسل کے سربراہ نے وضاحت کی کہ صہیونی حکومت، لبنان کی اصلی دشمن ہے اور ملک کے دفاع اور دشمنوں کی دھمکیوں کا مقابلہ کرنے کے لئے حزب اللہ اور لبنان کی فوج ہماہنگ و متحد ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔242