26 جولائی 2013 - 19:30
تیونس کی عوامی تحریک کے سربراہ کے قتل کی مذمت

اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے تیونس کی عوامی تحریک کے جنرل سیکریٹری اور اس تحریک کے سربراہ اور تیونس کی پارلیمنٹ کے رکن کے قتل کی مذمت کی ہے۔

ابنا: اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان سید عباس عراقچی نے محمد البراھمی کے قتل کی مذمت کرتے ہوئے تیونس کے عوام و حکومت کے ساتھ اظہار ہمدردی کرتے ہوئے اس قسم کے واقعات کے سدباب کے لئے عوام اور ملکی رہنماوں کو باشعور اور چوکنا و ہوشیار رہنے کی ضرورت پر زور دیا۔
ایران کے دفتر خارجہ کے ترجمان نے محمد البراھمی کے قتل کو تیونس کے انقلاب کے خلاف سازش قرار دیتے ہوئے کہا کہ تیونس کے عوام اورسیاسی رہنماؤں کو چاہیے کہ وہ ملک میں اتحاد و وحدت کی فضا کو پروان چڑھائیں اور تیونس میں دہشتگردی کے خاتمے کے لئے کوشش کریں۔
یاد رہے کہ جمعرات کے دن تیونس کی عوامی تحریک کے سربراہ محمد البراھمی کو مسلح حملہ آوروں نے ان کے گھر کے سامنے فائرنگ کر کے قتل کردیا تھا۔

.......

/169