26 جولائی 2013 - 19:30

افغانستان کے مشرق میں آمریکہ کے ڈرون طیاروں کے حملے میں دو افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

ابنا: افغانستان کے مشرق میں واقع صوبہ نورستان کے علاقے میں آج آمریکہ کے ڈرون طیاروں کے حملے کے نتیجے میں دو افراد ہلاک ہوگے ہیں۔اس حوالے مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔ افغانستان کی حکومت اور عوام بارہا امریکہ کے ڈرون طیاروں کے حملوں کو روکے جانے کی ضرورت پر تاکید کرتی ہے۔آمریکہ یہ حملے بقول اس کے طالبان کے خلاف مہم اور افغانستان میں سرگرم مسلح گروہوں کو نشانہ بنانے کے لئے کرتا ہے۔قابل ذکر ہے کہ ان ڈرون طیاروں کے حملوں میں اکثر و بیشتر عام شہری مارے جاتے ہیں جن میں بچے و خواتین بھی شامل ہوتی ہیں۔

.......

/169