ابنا: وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے سیکرٹری جنرل علامہ محمد افضل حیدری نے آج پارا چنار میں افطاری سے قبل ہونے والے بم دھماکوں کی شدید مذمت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بے گناہ روزہ داروں کا قتل بدترین سفاکیت ہے، یہ صورتحال جنگی جرائم سے بھی بدتر ہے۔ علامہ محمد افضل حیدری نے اس بات پر افسوس کا اظہار کیا کہ مسلم لیگ نون حکومت کے اقتدار سنبھالنے کے بعد مختصر عرصے میں ملک کے مختلف حصوں میں دہشت گردی کے بڑے واقعات رونما ہوچکے ہیں مگر حکومت دہشت گردی ختم کرنے کے فقط دعوے کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے حکومت کو بارہ نکاتی تجاویز دی ہیں جو آج میڈیا کو بھی جاری کر دی گئی ہیں۔ ان تجاویز پر عمل کرکے مزید بے گناہوں کی زندگیاں بچائی جاسکتی ہیں۔
.......
/169