24 جولائی 2013 - 19:30
صہیونی ریاست کے ہتھیار سعودی عرب ذریعے تکفیری دھشتگردوں تک

سعودی عرب صیہونی حکومت سے ہتھیار خرید کر شام میں سرگرم عمل تکفیری دہشتگردوں کو بھیج رہا ہے۔

ابنا: سعودی عرب صیہونی حکومت سے ہتھیار خرید کر شام میں سرگرم عمل تکفیری دہشتگردوں کو بھیج رہا ہے۔ اطلاعات کے مطابق سعودی عرب نے صیہونی حکومت کے ساتھ معاہدہ کیا ہے جس کی رو سے وہ صیہونی حکومت سے ہتھیار خرید کر دہشتگردوں کو بھیج رہا ہے۔صیہونی ریڈیو نے بھی رپورٹ دی ہےکہ سعودی عرب اور اسرائیل کے معاہدے کے مطابق سعودی عرب نے اسرائيل کے پرانے ہتھیاروں کے لئے پچاس ملین ڈالر ادا کئےہیں جو شام میں سرگرم عمل گروہوں کو بھیجے جارہے ہیں۔سعودی عرب، صیہونی حکومت سے یہ ہتھیار خرید کر ترکی اور اردن کےراستے دہشتگردوں کو بھیج رہا ہے۔ قابل ذکرہے کہ امریکہ کے پٹھو متعدد ملکوں نے شام کے دہشتگردوں کو ہتھیار فراہم کرنے کےلے کالا بازار قائم کررکھا ہے۔ امریکہ نے بھی شام کے دہشتگردوں کو ہتھیار فراہم کرنے پر تاکید کی ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲