ابنا: ترکی میں عوامی احتجاج جاری ہے۔ اطلاعات کے مطابق ہزاروں تاجروں نے آج احتجاجی مظاہرہ کرکے حکومت کی پالیسیوں کی مذمت کی۔ اطلاعات کے مطابق شہر حکاری میں بھی لوگوں نے احتجاجی مظاہرے کئے ہیں۔ یہ شہر ترکی کے جنوب مشرق میں واقع ہے مظاہرین نے پولیس پر دیسی بموں سے حملے کئے۔ترکی میں ایک مہینے سے حکومت کے خلاف مظاہرے ہورہے ہیں۔ کسی سیاسی جماعتوں نے مظاہروں کی حمایت کی ہے۔ ان مظاہروں میں وزیراعظم رجب طیب اردوغان کی حکومت کی پالیسیون کی مذمت کی جارہی ہے۔ اردوغان نے مظاہرین کو دہشتگرد قراردیا ہے اور کہا ہےکہ مظاہرین ان کی حکومت کو سرنگون کرناچاہتے ہیں۔ پولیس نے مظاہرین کے خلاف سخت اقدامات کئے ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲
24 جولائی 2013 - 19:30
News ID: 444689
ترکی میں عوامی احتجاج جاری ہے۔