24 جولائی 2013 - 19:30
یورپی یونین کے فیصلے کا ہمارے حوصلوں پر کوئی اثر نہیں پڑےگا

حزب اللہ لبنان کے سربراہ سید حسن نصراللہ نے تاکید کے ساتھ کہا ہے کہ جس طرح ۲۰۰۶ میں اسرائیل کو حاصل عالمی حمایت حزب اللہ کے حوصلے پست نہ کر سکی اسی طرح یورپی یونین کے اس اقدام سے بھی ہمارے حوصلوں پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔

اہلبیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ابنا۔ حزب اللہ لبنان کے سربراہ سیدحسن نصراللہ نے گزشتہ شب  بیروت میں ایک افطار پارٹی سے خطاب کرتے ہوئے یورپی یونین کی جانب سے حزب اللہ کی فوجی شاخ کو دہشتگردی کی فہرست میں قرار دیئے جانے پرردعمل ظاہرکرتے ہوئے کہا کہ عالم استکبار اور صہیونی لابی کا حزب اللہ پر حملہ فطری بات ہے۔سید حسن نصر اللہ نے تاکید کی کہ اہم بات یہ ہے کہ حزب اللہ کواپنی قوم اور عالم اسلام کی حمایت حاصل ہے اور وہ ان کی عزت، نظریات اور ارضی سالمیت کا پوری طاقت سے دفاع کرتی ہے۔انہوں نے کہا: یورپی یونین کا یہ اقدام اگر چہ رسمی طور پر اعلان نہیں ہوا لیکن یہ کوئی ایسا اقدام نہیں ہے جو ہماری پیشن گوئی سے باہر رہا ہو۔انہوں نے کہا: یہ اقدام یورپی یونین کا کام نہیں ہے یورپ ہماری نسبت ایسا عقیدہ نہیں رکھتا بلکہ یہ امریکہ اور اسرائیل کے دباو میں آ کر کی گیا ہے۔حزب اللہ لبنان کےسربراہ نے کہا کہ حزب اللہ نے جنگ کےقانون کوبدل کررکھ دیا، دشمن کےمنصوبوں کوخاک میں ملا دیا، قیدیوں کوآزاد کرایا اور لبنان کی عزت وسربلندی کوبحال کرلیا۔سیدحسن نصراللہ نے کہا کہ حزب اللہ، لبنان کے دشمنوں اورصیہونیوں کی آنکھوں کا کانٹا بنی رہے گی۔حزب اللہ لبنان کےسربراہ نے کہا کہ اسرائیل چاہتا ہے کہ یورپی ممالک کواس جنگ میں جھونک دے جو ان کےمفاد ميں نہيں ہے اور یہ یورپی ممالک کےاصولوں، اقدار اور مفادات کےبرخلاف ہے۔سیدحسن نصراللہ نے کہا کہ لبنان یا لبنان سےباہر ہمارا کوئی اقتصادی اورتجارتی پروجیکٹ نہيں ہے لہذا یورپی یونین کےفیصلے کا ہم پر کوئی اثر نہيں پڑےگا۔انہوں نے کہا: جس طرح ۲۰۰۶ میں اسرائیل کو حاصل عالمی حمایت حزب اللہ کے حوصلے پست نہ کر سکی اسی طرح یورپی یونین کے اس اقدام سے بھی ہمارے حوصلوں پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲