22 جولائی 2013 - 19:30
ٹھوس ثبوت، شام میں بیرونی دھشتگرد بر سر پیکار+تصاویر

شام میں دھشتگردوں کےہاتھ لگے اسناد و مدارک سے کشف ہوا ہے کہ اس ملک میں سرگرم اکثر دھشتگرد بیرونی ممالک سے تعلق رکھنے والے ہیں۔

اہلبیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ شام کے شمالی علاقے راس العین پر شامی فوج کے قبضے کے بعد کچھ ایسے اسناد و مدارک ہاتھ لگے ہیں جن سے معلوم ہوتا ہے کہ بشار الاسد کی حکومت کے خلاف دنیا کے کئی ممالک کے دھشتگرد برسر پیکار ہیں۔ دھشتگردوں کے باقی ماندہ اسناد و مدارک جن میں زیادہ تر ان کے پاسپورٹ ہیں سے پتہ چلتا ہے کہ شام میں سرگرم زیادہ تر دھشتگردوں کا تعلق بیرونی ممالک سے ہے خود شام کے مقامی افراد شاید کم اپنے ہم وطنوں کے قتل و غارت میں شامل ہیں۔ شامی فوج کے ہاتھ لگے پاسپورٹ اور دیگر اسناد اس بات کی عکاسی کرتے ہیں کہ اس ملک میں قتل و غارت کرنے اور دھشتگردی پھیلانے میں تیونس، قطر، ترکی، بحرین، امریکہ ، مصر، سعودی عرب، عرب امارات اور عراق کے دھشتگردوں کی کافی تعداد موجود ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲