22 جولائی 2013 - 19:30
کراچی میں تازہ فائرنگ کے واقعات، ۴ افراد جانبحق

پاکستان کے شورش زدہ شہرکراچی میں فائرنگ اور تشدد کے تازہ ترین واقعات میں 4 افراد ہلاک اور ایک خاتون سمیت 6 افراد زخمی ہوگئے۔

ابنا: پاکستان کے شورش زدہ شہرکراچی میں فائرنگ اور تشدد کے تازہ ترین واقعات میں 4 افراد ہلاک اور ایک خاتون سمیت 6 افراد زخمی ہوگئے۔
کراچی سے موصولہ رپورٹ کے مطابق کراچی کےعلاقےشیرشاہ میں فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ہواجبکہ لیاری سے ایک شخص کی تشدد ذدہ لاش ملی۔ بلدیہ ٹاوٴن کے علاقے میں مہاجر کیمپ کے قریب فائرنگ سے 26 سالہ عبدالغنی ہلاک ہوا، ملیر کینٹ تھانے کی حدود میں واقع سعدی ٹاوٴن میں ہونے والی فائرنگ سے 40 سالہ خادم حسین ہلاک ہوا۔جبکہ ناظم آباد، گارڈن ایسٹ اورسپرہائی وے سے متصل گلزار ہجری اسکیم 33 میں فائرنگ سے ایک خاتون سمیت 6افراد زخمی ہوئے۔ پاکستانی کا سب سے بڑا شہر اور تجارتی حب کراچی کو ہر روز دسیوں پر تشدد واقعات کا سامنا ہے جس کی وجہ سے یہاں کاروبار زندگی بری طرح متاثر ہو چکا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲