21 جولائی 2013 - 19:30
بحرین میں عام شہریوں کے گھروں پر حملوں کا سلسلہ جاری

بحرین میں عام شہریوں کے گھروں پر آل خلیفہ کے سکیورٹی دستوں کے حملوں کا سلسلہ جاری ہے۔

اہلبیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ بحرین کے علاقے العکر میں آل خلیفہ کے مزدوروں نے بغیر کسی جواز کے گزشتہ روز عام شہریوں کے ۱۰ گھروں پر حملے کئے ہیں۔آل خلیفہ کی سکیورٹی فورسز نے بحرین کے سترہ، بنی جمرہ اور الدراز کے علاقوں میں گھروں پر غیر قانونی چھاپے مارے ہیں۔کرزکان کے علاقے میں ایک گھر پر حملہ کر کے گھر کے دروازوں اور موجود ساز و سامان کو توڑ ہےا۔بحرین میں ماہ رمضان کے شروع ہوتے ہی گھروں پر چھاپے لگنا شروع ہو گئے تھے سکیورٹی دستے روزہ داروں کو اذیت و آزار پہچانے کی غرض سے گھروں پر حملے کرتے ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲