20 جولائی 2013 - 19:30

پاکستان کے شہر کراچی میں گھر میں ہونے والےدھماکے میں کالعدم تنظیم لشکر جھنگوی کے 3 مبینہ دہشت گرد ہلاک ہو گۓ۔

ابنا: کراچی سے موصول رپورٹ کے مطابق، کراچی کے علاقے پٹیل پاڑا میں واقع ایک عمارت میں دھماکے میں مرنے والے کالعدم لشکر جھنگوی کے تینوں دہشت گرد اور زخمی حالت میں گرفتار ہونے والا دہشتگرد بم کی تیاری میں مصروف تھے اور اس کا اعتراف زندہ بچ جانے والے دہشتگرد نے بھی کیا۔پولیس کے مطابق، ملزمان کا تعلق کالعدم تنظیم لشکر جھنگوی سے ہے اور دھماکا جس عمارت میں ہوا وہ ایک ہفتے قبل ہی ملزمان نے کرائے پر حاصل کی تھی۔ پولیس کے مطابق کراچی کے علاقے پٹیل پاڑہ میں عمارت میں ہونے والے دھماکے کا مقدمہ جمشید کواٹر تھانے میں درج کرلیا گیا ہے،ایف آئی آر کے مطابق، دھماکے میں مرنے والے تینوں افراد اور زخمی حالت میں گرفتار ہونے والا ملزم بم کی تیاری میں مصروف تھے۔ عمارت میں موجود 2 افراد موقع پر ہی ہلاک اور2 زخمی ہوئے،جنہیں سول اسپتال منتقل کردیا گیا،جہاں مزید ایک زخمی متین الدین بھی ہلاک ہوگیا۔40 گز پر بنائی گئی عمارت کی تیسری منزل پرہونے والادھماکا جس کمرے میں ہوا وہاں فرش پرایک سے ڈیڑھ فٹ چوڑا گڑھا ہو گیا۔  پولیس حکام کے مطابق عمارت کوایک ہفتہ قبل ہی90 ہزار روپے ایڈوانس لیکر 18 ہزارروپے ماہانہ کرائے پردیاگیاتھا،عمارت کا مالک بیرون ملک مقیم ہے۔

.......

/169