17 جولائی 2013 - 19:30
اسرائیل ایران پرحملہ کرنے کی جرائت نہیں کرسکتا

ايران کے منتخب صدر ڈاکٹر حسن روحاني نے کہا ہے کہ اسرائيل ايران پر حملے کي جرائت نہيں کرسکتا-يہ بات انہوں نے گزشتہ رات ايک اپنے اعزاز ميں ديئے جانے والے ايک افطار ڈنر سے خطاب کرتے ہوئے کہي-

ابنا: منتخب صدر کا کہنا تھا کہ اسرائيل اس پوزيشن ميں نہيں کہ وہ ايران کے خلاف اپني دھمکيوں کو عملي جامہ پہنا سکے- انہوں نے يہ بات زور ديکر کہي کہ  دشمن کو اچھي طرح معلوم ہے کہ اگر اس نے ايران پر حملے کي کوشش کي تو ايران اس سے بھي زيادہ شدت کے ساتھ اس کا جواب دے گا-
ڈاکٹر حسن روحاني نے کا يہ بيان اسرائيلي وزير اعظم نيتن ياھو کے دھمکي آميز بيان کے بعد سامنے آيا جس ميں انہوں نے کہا تھا کہ ايران کے خلاف تمام آپشن کھلے ہيں- امريکہ اور اسرائيل ايران کو مسلسل فوجي حملے کي دھمکيا دے رہے ہيں جس کا مقصد بقول انکے ايران کو ايٹمي ہتيھاروں کے حصول سے روکنا ہے-
ايران شروع ہي سے امريکہ اور اسرائيل کے دعووں کو مسترد کرتا چلا آرہا ہے اور اس کا کہنا ہے کہ تہران کا جوہري پروگرام مکمل طور سے پرامن مقاصد کے لئے-

.......

/169