17 جولائی 2013 - 19:30
پرویز مشرف کی بیٹی عائلہ مشرف دہشتگردوں کی ہٹ لسٹ پر ہیں، وزارت داخلہ سندھ

اس سلسلے میں زون ساؤتھ کے ایک سینئر افسر نے اسکی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ عائلہ مشرف جو کہ ڈیفنس میں رہائش پذیر ہیں ان پر کالعدم تنظیموں کی جانب سے حملے کی منصوبہ بندی کی گئی ہے۔

ابنا: سابق آرمی چیف و صدر پرویز مشرف کی بیٹی عائلہ مشرف پر کالعدم تنظیموں کی جانب سے حملے کی منصوبہ بندی کے پیش نظر ان کی سکیورٹی سخت کرنے کے احکامات جاری کردیئے گئے۔ قومی سلامتی پر مامور ادارے نے محکمہ داخلہ سندھ کو مطلع کیا ہے کہ کالعدم تنظیموں نے سابق صدر پرویز مشرف کی بیٹی عائلہ مشرف پر حملے کی منصوبہ بندی کی ہے اور دہشتگرد انہیں نشانہ بناسکتے ہیں، جس پر محکمہ داخلہ سندھ نے پولیس کو ان کی سکیورٹی سخت کرنے کے احکامات جاری کردیئے ہیں۔ اس سلسلے میں زون ساؤتھ کے ایک سینئر افسر نے اسکی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ عائلہ مشرف جو کہ ڈیفنس میں رہائش پذیر ہیں ان پر کالعدم تنظیموں کی جانب سے حملے کی منصوبہ بندی کی گئی ہے اور ان کو بہت زیادہ سکیورٹی خدشات ہیں تاہم پولیس نے ان کی سکیورٹی کو سخت کردیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں یہ نہیں بتایا گیا کہ دہشتگرد کس طرح حملہ کرسکتے ہیں اس لئے ہم نے انہیں اپنی آمد و رفت محدود کرنے کے ساتھ ساتھ مستقل ایک روٹ نہ رکھنے کی ہدایت کی ہے۔

.......

/169