ابنا: افغانستان میں طالبان نے امریکی فوجی اڈے پر کام کے لئے جانے والے 8 افغان مزدوروں کو ہلاک کردیا۔یہ واقعہ افغانستان کے دارالحکومت کابل کےقریب واقغ صوبے لوگرمیں پیش آیا،جہاں طالبان نے8 مزدوروں کوہلاک کردیا۔پولیس کاکہناہے کہ امریکی اڈے جانے والے مزدوروں کوزبردستی گاڑی سے اتار کر 2 سو میٹردورگاوٴں لے جایاگیا اور ایک ایک کر کے ان کے سرمیں گولی ماری گئی۔صوبائی ترجمان کاکہناہے کہ مزدوروں کی لاشیں مل گئی ہیں ، جن کی آنکھوں پر پٹیاں بندھی ہوئی تھیں۔ صوبائی ترجمان کے بقول یہ سب غریب اور عام مزدور تھے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲
17 جولائی 2013 - 19:30
News ID: 442092
افغانستان میں طالبان نے امریکی فوجی اڈے پر کام کے لئے جانے والے 8 افغان مزدوروں کو ہلاک کردیا۔