17 جولائی 2013 - 19:30
برطانیہ کے وزیر خارجہ کی پاکستانی وزیر اعظم سے ملاقات

برطانیہ کے وزیر خارجہ ولیم ہیگ نے پاکستان کے وزیر اعظم نواز شریف سے ملاقات کی جس میں دوطرفہ امور اور خطے کی صورتحال پر گفتگو کی گئی۔

ابنا: برطانیہ کے وزیر خارجہ ولیم ہیگ نے پاکستان کے وزیر اعظم نواز شریف سے ملاقات کی جس میں دوطرفہ امور اور خطے کی صورتحال پر گفتگو کی گئی۔اسلام آباد سے موصولہ رپورٹ کے مطابق ہونے والی ملاقات میں پاکستان کے وزیراعظم میاں نواز شریف کا کہنا تھا کہ افغانستان میں قیام امن کی کوششوں کیلئے عالمی برادری کے ساتھ ہیں۔ اس موقع پر برطانیہ کے وزیرخارجہ ولیم ہیگ نے کہا کہ افغانستان میں قیام امن کے لیے پاکستان کی کوششیں قابل تعریف ہیں۔ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بھی پاکستان کا اہم کردار ہے۔ ملاقات میں دہشت گردی کے خلاف جنگ میں دوطرفہ تعاون پر بھی تبادلہ خیالات کیا گیا۔  اس سے قبل برطانیہ کے وزیر خارجہ ولیم ہیگ نےپاکستان کے وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان سے ملاقات کی جس میں 2014 میں افغانستان سے نیٹو افواج کے انخلا کے بعد پاکستان کے کردار پر گفتگو کی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲