ابنا: فارس نیوز کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج کے ڈپٹی کمانڈر جنرل مسعود جزائری نے ایران کے ساتھ رابطہ کی برقراری کے لئے بعض امریکی حکام کے بیانات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ ؛ اسلامی جمہوریہ ایران کا بہت زیادہ مقروض ہے اور اس قرض کو ادا کرنے کے علاوہ اس کے پاس کوئی چارہ نہیں ہے۔جنرل مسعود جزائری نے ملت ایران کے خلاف امریکہ کے جرائم اور وحشیانہ اقدامات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ایران کے خلاف عراق کے ڈیکٹیٹر صدام حکومت کی مسلط کردہ جنگ بھی امریکی پالیسیوں اور افکار و نظریات کا نتیجہ تھی اور امریکہ نے ایران کے خلاف مسلط کردہ جنگ کے دوران صدام حکومت کی بھر پور مدد کی ہے اس کے علاوہ امریکہ نے ایران کے مسافر بردار طیارے کہ جس میں دو سو نوے مسافر سوار تھے مار گرایا اور یہ امریکی جرائم کا کچھ حصہ ہیں اور امریکہ کو ملت ایران کے خلاف روا رکھے جانے والے اپنے معاندانہ رویّوں کا تاوان حتمی طور پر ادا کرنا ہوگا۔اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج کے ڈپٹی کمانڈر جنرل مسعود جزائری نے مزید کہا کہ امریکی حکمرانوں نے گذشتہ تین دہائیوں میں ایران کو نقصان پہنچانے کے کسی واقع کو ہاتھ سے نہیں گوایا ہے اور ملت ایران بھی امریکہ کے اس قسم کے رویّہ کو ہرگز فراموش نہیں کرے گی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲
17 جولائی 2013 - 19:30
News ID: 442047
اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج کے ڈپٹی کمانڈر نے کہا ہے کہ امریکہ حتمی طور پر گذشتہ تین دہائیوں کے دوران ملت ایران کے خلاف روا رکھے جانے والے اپنے معاندانہ رویّہ کا تاوان چکائے۔