17 جولائی 2013 - 19:30
ایران کی جانب سے مصر کے داخلی امور میں مداخلت کی تردید

اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان عباس عراقچی نے کہا ہےکہ ایران کی اعلی قومی سلامتی کونسل کا کوئي وفد مصر نہیں گيا ۔

ابنا: اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان عباس عراقچی نے کہا ہےکہ ایران کی اعلی قومی سلامتی کونسل کا کوئي وفد مصر نہیں گيا ۔
انہوں نے پارلیمنٹ نیوز ‎سے گفتگومیں کہا کہ ایران کی اعلی قومی سلامتی کونسل نے مصر کے معزول صدر محمد مرسی اور اخوان المسلمین کے بارے میں گفتگو کی ہے لیکن کوئي ایران کا کوئي وفد مصر نہیں گيا ہے۔
عباس عراقچی نے مصری وزارت خارجہ کے اس الزام کی طرف اشارہ کرتےہوئے کہ ایران مصر کے داخلی امور میں مداخلت کررہا ہے کہاکہ ایران کے مواقف واضح ہیں اور مصر کی وزارت خارجہ کو غلط فہمی ہوئي ہے۔
ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے اس بات پر تاکید کی کہ مصر کےبارے میں اسلامی جمہوریہ ایران کے مواقف واضح ہیں اور مصر کی وزارت خارجہ نے ایران کے بارے میں جو موقف اپنایا ہے وہ محض غلط فہمی پر مبنی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲