ابنا: جماعت اسلامی کے رہنما اور ملی یکجہتی کونسل کے نائب صدر آصف لقمان قاضی نے آج اسلام آباد پارلیمنٹ لاجز میں جمعیت العلماء اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کی۔ ملاقات میں دینی جماعتوں کے درمیان ہم آ ہنگی کو فروغ دینے اور ملی یکجہتی کونسل کے امور پر بات چیت کے گئی۔ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ وہ ضمنی انتخابات کے بعد ان امور پر ایک مشاورتی اجلاس طلب کریں گے۔ دریں اثنا مولانا فضل الرحمان نے سپریم کورٹ میں قاضی حسین احمد مرحوم کی جانب سے دائر کی گئی فحاشی اور بے حیائی کے خلاف پٹیشن میں بھرپور تعاون کا یقین دلایا۔ انہوں نے کہا کہ الیکٹرونک میڈیا میں بے حیائی کو فروغ دے کر نوجوان نسل کا اخلاق تباہ کیا جا رہا ہے، جمعیت العلماء اسلام بے حیائی کے سدباب کے لئے ہر ممکن جہدوجہد کرے گی۔
.....
/169