ابنا: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کوئٹہ میں شیعہ مسلمانوں کے قتل عام کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ معصوم جانوں کا قتل ملک میں بدامنی اورعالمی سطح پر بدنامی کاباعث بن رہا ہےاور صوبائی و وفاقی حکومتوں کو چاہیۓ کہ وہ اس قتل عام کورکوانے کیلیے سخت اقدامات کرے۔سوشل میڑیا پر اپنے پیغام میں عمران خان نے کہاکہ شرپسند عناصر ملک میں بدامنی کوفروغ دے کر پاکستانیوں کوتقسیم کرنا چاہتے ہیں۔تحریک انصاف تمام پاکستانیوں کو متحد کرکے ملک کو امن کا گہوارہ بنانے کے ساتھ ساتھ پاکستانیوں کو ایک قوم بنائے گی۔واضح رہے کہ پیر15جولائی کوکوئٹہ کی مسجد روڈ پردھشتگردوں نے 4 شیعہ مسلمانوں پر اندھا دھند فائرنگ کرکےانہیں شھید کردیا جبکہ رات کے وقت خدائیداد روڈ پر فائرنگ کے ایک اور واقعہ میں 2افراد جاں بحق اور 3زخمی ہوئےتھے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲
16 جولائی 2013 - 19:30
News ID: 441689
پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کوئٹہ میں شیعہ مسلمانوں کے قتل عام کی شدید مذمت کی